Saturday, October 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب

امریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا اور اسرائیل، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے ایکسیوس کے رپورٹر باراک راویڈ نے اتوار کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ یہ پیش رفت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے۔راویڈ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ عہدیدار نے مزید کہا کہ حماس کو ابھی اس پر اتفاق کرنا باقی ہے۔اس سے قبل دن میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پیر کو اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں غزہ امن منصوبے کی تجویز کو حتمی شکل دے سکیں گے۔رائٹرز اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔