لاہور(سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران 0-6 کا اشارہ کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے حارث رف پر عائد جرمانہ خود ادا کریں گے۔خیال رہیکہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلیکو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنیکا اشارہ کیا تھا۔ان کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور بانڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارت نے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کا جواب دینیکے لیے قومی کرکٹر حارث رف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کے روبرو پیش ہوئے تھے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے حارث رف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جب کہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور انہیں وارننگ دی ہے۔ آئی سی سی نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو بھی قصور وار قرار دے کر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔