Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزبارہ ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم

بارہ ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم

جدہ (آئی پی ای )سعودی عرب کے ساتھ بلجیم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ اتحاد اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ فلسطینی اتھارٹی کے شدید مالی بحران کو کم کیا جا سکے، اس کے مالی معاملات مستحکم رہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرتی رہے اور امن قائم رہے۔

یہ سب کچھ خطے کے استحکام اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ صرف عارضی امداد کافی نہیں، بلکہ مستقل اور منظم تعاون کی ضرورت ہے۔ اتحاد عالمی مالیاتی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر شفاف اور پائیدار طریقے سے وسائل فراہم کرے گا اور جاری اصلاحات میں مدد دے گا۔

انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ فلسطینی محصولات کی رقوم فوری طور پر جاری کرے اور ایسے اقدامات بند کرے جو فلسطینی اتھارٹی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ان کے مطابق ایسی رکاوٹیں نہ صرف فلسطینی عوام اور اداروں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔مزید کہا گیا کہ یہ اتحاد سب کے لیے کھلا ہے اور ہر ملک یا ادارہ اس میں شامل ہو سکتا ہے، کیونکہ فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط بنانا دراصل پورے خطے کے امن اور استحکام میں سرمایہ کاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔