Tuesday, October 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزبھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا، بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی

بھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا، بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا اور ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں رواں ماہ 12 ربیع الاول کو میلاد النبی ۖ کے جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لو محمد ۖ کے بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوں نے نا صرف اس بینر پر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس نے بھی واقعے کے ایک ہفتے بعد 20 مسلمانوں پر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے اور مسلمانوں کی گرفتاری پر بھارت بھر میں اشتعال پھیل گیا اور کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

آج بھارتی شہر رائے بریلی میں آئی لو محمد ۖ ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ احتجاج اعلی حضرت درگاہ اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کے گھر باہر ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔بھارتی پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

اس کے علاوہ اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں بھی پولیس نے جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والی ریلی پر لاٹھی چارج کیا اور کئی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب بھوپال اور ممئی سمیت بھارت کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں مسلمان شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔