Tuesday, October 7, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے احاطہ عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک سرکلر جاری کر دیا ہے۔
سرکلر کے مطابق عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور دفاتر میں کسی بھی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافی، وکلاء اور سائلین عدالت کے اندر موبائل فون صرف سائلنٹ موڈ پر استعمال کر سکیں گے اور لائیو اسٹریمنگ یا کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
سکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔عدالت کا یہ اقدام عدالتی کارروائی کی سیکیورٹی اور رازداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔