Tuesday, October 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم

ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سات دن میں متعلقہ آسامیاں پُر کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ آسامیاں پُر نہ ہوئیں تو سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرنا پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈپٹی کمشنر کو سات دن میں متعلقہ آسامیاں پُر کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آسامیاں پُر نہ ہوئیں تو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرنا پڑے گا ،
عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈی سی پر برہم ہوئے ۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایک سال ہو گیا ہے یہی کہانیاں سنائی جارہی ہیں، پٹوار خانوں میں منشی بٹھا کر غیر قانونی کام کر رہے ہیں،ضروری ہے کہ ہر افسر کو توہین عدالت کا نوٹس کر کہ کام کرایا جائے؟
اسلام آبادہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔