Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے: محمود خان اچکزئی

ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے: محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے۔وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر،مصطفی نوازکھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے،جو آدمی ضمیربیچتا ہیاِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پرپانی پھیردیا ہے، بینظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کوعزت دوکا بیانیہ کدھرگیا، شہبازشریف سن لو،عوام کی طاقت سےآپ کی حکومت کوفارغ کریں گے،گلگت سیلیکرسندھ کیشہروں تک عوامی کرفیولگائیں گے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سوفٹ جمہوری انقلاب کیلییکمربستہ ہوجائیں،جمہوریت،آئین پریقین رکھنیوالیوکلا ہمارا ساتھ دیں،آئین وقانون کی بالادستی سیہی ملک صحیح سمت چلے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔