Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت

پاکستان کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت

نیویارک(آئی پی ایس )پاکستان نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت کردی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین تنازع سے متعلق قرارداد کی حمایت کرتا ہے، تنازع کو ساڑھے3 سال سے زائد ہو چکے، جنگ میں بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ تنازعات کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے، جاری تنازع نے شدید انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔