Saturday, October 4, 2025
ہومآزاد کشمیرآزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال، وفاقی حکومت کا مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال، وفاقی حکومت کا مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاق کی جانب سے مذاکراتی عمل میں ثالثی کے لیےدو نمائندے مقرر کردیئے، وفاقی وزیر پارلیمانی امورطارق فضل چوہدری اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام وفاق کےنمائندہ وفد میں شامل ہیں۔
دونوں وفاقی وزراء وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں مسائل کے حل کیلئے کوششوں کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء آج کے روز مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
وفاق کا نمائندہ وفد حکومت آزاد جموں و کشمیر اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا، وزیراعظم آفس نے مذاکراتی عمل میں معاونت کیلئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور وفاقی وزراء کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔
حکومت پاکستان تمام عمل میں فریقین کو قریب لانے اورمسائل خوش اسلوبی سےحل کرنے میں مدد فراہم کرنا چاہتی ہے، وزیر اعظم آفس کی جانب سے حکومت آزاد جموں و کشمیر کو اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔