Saturday, October 4, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں شہری صادقہ عارف کے پلاٹ کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کی غیر سنجیدگی پر سخت نوٹس لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمے میں کہا کہ اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے، متاثرہ شہری کو ابھی تک قبضہ کیوں نہیں دیا گیا۔


عدالت نے انتباہ دیا کہ اگر چیئرمین سی ڈی اے نے حکم پر عمل نہ کیا تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے اور بعد میں جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔


جسٹس کیانی نے کہا کہ ممبران بورڈ کو بھی یہاں بٹھا کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے گا تاکہ ذاتی ذمہ داری واضح ہو۔
عدالت نے سی ڈی اے کے لاء افسران کو ہدایت دی کہ وہ ممبران کو سمجھائیں کہ عدالتی حکم پر فوری عملدرآمد لازم ہے، اور چھٹیوں کے باوجود ضرورت پڑنے پر عدالت حاضر ہوں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود سی ڈی اے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔ عدالت نے متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔