Tuesday, October 7, 2025
ہومدنیافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حالیہ عالمی لہر امریکہ اور اسرائیل کو سفارتی تنہائی کا شکار کر رہی ہے، چینی میڈیا

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حالیہ عالمی لہر امریکہ اور اسرائیل کو سفارتی تنہائی کا شکار کر رہی ہے، چینی میڈیا


بیجنگ :اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 152 نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے اب تک صرف امریکہ نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم نہیں کیا۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی اس عالمی لہر نے مسئلہ فلسطین پر امریکہ اور اسرائیل کو سفارتی تنہائی سے دو چار کردیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر میں کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق 78.2 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا بنیادی راستہ “دو ریاستی حل” کو نافذ کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے متعلقہ محکمے کی ایک حالیہ رپورٹ میں اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے۔ اس سلسلے میں 90.8 فیصد جواب دہندگان نے اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کی۔ 92.1 فیصد جواب دہندگان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فوجی حملوں کو روکنے کے لیے مشترکہ طور پر کارروائی کرے۔ 95.8 فیصد جواب دہندگان نے فلسطینی شہریوں کی جبری منتقلی کی شدید مخالفت کی۔

سروے میں 93.6 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہےکہ امریکہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت کی ہے۔ 82.3فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حالیہ عالمی لہر امریکہ اور اسرائیل کو عالمی برادری میں ایک بڑھتی ہوئی تنہائی میں ڈال دے گی۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 24 گھنٹوں کے اندر 12,104 جواب دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔