Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور

اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور

نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے رواں ہفتے پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے عدالت کے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، یہ اقدام اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے ردعمل میں سامنے آ رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پہلے ہی عدالت کے متعدد ججوں اور پراسیکیوٹرز پر انفرادی پابندیاں لگا چکا ہے، لیکن ادارے کے طور پر آئی سی سی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا ایک بڑی پیش رفت تصور ہوگی۔

معاملے سے آگاہ 6 ذرائع نے حساس نوعیت کے اس سفارتی معاملے پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسی ادارہ جاتی پابندیوں کا فیصلہ جلد ممکن ہے۔ایک ذریعے کے مطابق عدالت کے عہدیداران نے اس خدشے کے اثرات پر ہنگامی اندرونی اجلاس بھی منعقد کیے ہیں، جبکہ 2 دیگر ذرائع کے مطابق رکن ممالک کے سفارتکاروں کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ عدالت پر ادارہ جاتی سطح پر پابندیوں پر غور ہو رہا ہے،

تاہم انہوں نے اس کی حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عدالت پر یہ الزام لگایا کہ وہ امریکا اور اسرائیلی اہلکاروں پر مبینہ دائرہ اختیار قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور کہا کہ واشنگٹن مزید اقدامات کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ آئی سی سی کے پاس اپنا راستہ بدلنے کا موقع ہے، جس کے لیے اہم اور موزوں ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں ضروری ہیں، جب تک آئی سی سی ہمارے قومی مفادات کے لیے خطرہ بنی رہے گی، امریکا اپنے بہادر اہلکاروں اور دوسروں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔