مظفر آباد:آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے چیئرمین کشمیر کونسل کو ناموں کا پینل بھجوانے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ نے چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی درخواست پروزیراعظم آزاد کشمیر کو آئینی ذمہ داری پورا کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے لیکن اب تک آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے ارکان اور چیف الیکشن کمشنرکی تقرری نہیں کی جاسکی۔
آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئینی اداروں کو معطل یا نامکمل رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔