Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزبنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکا

بنگلادیش سے شکست بھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے، چیراتھ اسالانکا

دبئی(سب نیوز )سری لنکن کپتان چیراتھ اسالانکا نے کہا ہے کہ بنگلادیش سے شکست کوبھول گئے، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے۔ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران چیراتھ اسالانکا نے کہا کہ ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنا ضروری ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف شکست کو بھول گئے ہیں، دبئی میں دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔سری لنکن کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ جیت جائیں تو ٹورنامنٹ میں آسانی ہوجائے گی۔چیراتھ اسالانکا نے یہ بھی کہا کہ ہر بار ٹاس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا، ٹاس ہار جائیں تو صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔