Tuesday, October 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزپنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

لاہور(سب نیوز )چیئرمین پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے واضح کیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا۔چیئرمین پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے ضابطہ خلاق پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پینا فلکس اور بینر لگانے پر مکمل پابندی ہوگی اور انتخابی مہم کے دوران اور نتائج کے بعد فائرنگ کرنے والے وکلا کے امیدوار نااہل قرار پائیں گے۔امجد پرویز نے مزید کہا کہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کی ووٹرز کے لیے کھانوں کے اہتمام پر مکمل پابندی ہوگی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی، امیدواروں کی جانب سے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے پر پابندی ہوگی۔مزید کہا کہ امیدوار بار ایسوسی ایشنز کی حدود میں انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔