Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی

ایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی

اسلام آباد (سب نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی ہے جب کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر نے پورٹل کے ذریعے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہوگا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں گی جس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ تمام شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔