Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزصدر ٹرمپ کا اکتوبر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور اگلے برس چین کے دورے کا اعلان

صدر ٹرمپ کا اکتوبر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور اگلے برس چین کے دورے کا اعلان

نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعے کو فون پر گفتگو کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹِک ٹاک کے امریکی آپریشنز کے مستقبل کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اگلے مہینے جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے دوران چینی صدر سے ملاقات کریں گے اور اگلے برس چین کا دورہ بھی کریں گے۔

ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر شی اور ان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو تعمیری رہی اور وہ ٹک ٹاک سے متعلق معاہدے کی منظوری دینے پر چینی صدر کو سراہتے ہیں۔خیال رہے ٹک ٹاک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور اسے امریکہ نے کہا تھا یا تو وہ ملک میں اپنے آپریشنز فروخت کر دے یا پھر پابندی کا سامنا کرے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ: میں نے صدر شی سے اتفاق کیا کہ ہم جنوبی کوریا میں ایپیک اجلاس میں ملیں گے، میں اگلے برس کے ابتدائی حصے میں چین جاں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر بھی مناسب وقت پر امریکہ کا دورہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔