لاہور(آئی پی ایس) تحریک انصاف کی سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے نومئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
خدیجہ شاہ نےاپنےوکیل سمیرکھوسہ کی وساطت سےاپیل دائرکی،اپیل میں موقف اختیارکیاگیاکہ عدالت نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں سزا سنائی،ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور قانون کے منافی سزا سنائی۔
خدیجہ شاہ موقع پر موجود نہیں تھی لیکن سوشل میڈیا پر لکھنے کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا دی گئی،لہذا عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دیکر رہا کرنےکا حکم دے۔