Saturday, October 4, 2025
ہومدنیا’’يوٹیوب‘‘نے وینزویلا کے صدر کا اکاؤنٹ بند کر دیا

’’يوٹیوب‘‘نے وینزویلا کے صدر کا اکاؤنٹ بند کر دیا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم “یوٹیوب” نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے سرکاری اکاؤنٹ کو بند کر دیا ہے۔ ان کا اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش پر ایک پیغام ظاہر ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ “قواعدِ استعمال کی خلاف ورزی کے باعث” معطل کر دیا گیا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی “نووسٹی” کے مطابق صدر مادورو کا چینل یوٹیوب کی سرچ لِسٹ سے بھی غائب ہو گیا ہے … اور مخصوص لنک سے کھولنے پر یہی پیغام آتا ہے کہ “یہ اکاؤنٹ یوٹیوب کے قواعدِ استعمال کی خلاف ورزی پر بلاک کر دیا گیا ہے”۔
کراکس حکومت کی جانب سے فی الحال اس اقدام پر کوئی با ضابطہ ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔
صدر مادورو کے اس چینل پر روزانہ سرکاری اور صدارتی تقریبات کی وڈیوز اور براہِ راست سرگرمیاں نشر کی جاتی تھیں۔ چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔