Sunday, October 5, 2025
ہومتازہ ترینمعروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر وقار مسعود خان انتقال کر گئے

معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر وقار مسعود خان انتقال کر گئے

اسلام آباد :ملک کے نامور ماہرِ معیشت اور سابق وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر وقار مسعود طویل عرصے تک وفاقی سیکریٹری خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور انہیں ملکی تاریخ کا سب سے طویل عرصہ تک ذمہ داریاں نبھانے والا فنانس سیکریٹری قرار دیا جاتا ہے۔

وہ نگران وفاقی وزیر اور وزیراعظم کے مشیر برائے مالیاتی امور کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے تھے۔مرحوم، منصور مسعود خان (سابق کنٹری ہیڈ یو بی ایل برطانیہ) کے بھائی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود کے چچا تھے۔اہلِ خانہ، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔