Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

ٹوکیو(آئی پی ایس) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل کے پہلے مرحلے میں ہی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹس چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھرو کی جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے 83.65 میٹر کی پہلی تھرو کی۔

پاکستان کے ارشد ندیم کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی تھرو کس وجہ سے ضائع ہوئی جب کہ بھارت کے نیرج چوپرا نے دوسری بار میں 84.03 میٹر کی تھرو کی۔

جرمنی کے جولین ویبر کی پہلی تھرو 83.86 جب کہ دوسری تھرو 86.11 میٹر کی ہوئی، اسی طرح بھارت کے ایک اور کھلاڑی سچن یادوو نے پہلی بار میں 86.27 میٹرو کی تھرو کرکے سب کو حیران کیا۔

گزشتہ روز، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے کوالیفائینگ راونڈ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پہلی باری میں 76.9 کی کمزور تھرو کی اور وہ دوسری باری میں بھی لمبی تھرو نہ کرسکے، دوسری باری میں انہوں نے 74.17 میٹر کی تھرو کی۔

ابتدائی دونوں کمزور تھرو کرنے کے بعد ارشد ندیم فائنل میں نہیں پہنچ سکے تھے، تاہم تیسری تھرو میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ بھارت کے نیرج چوپڑا سے بھی ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انجری کے باعث پہلے ورلڈ اتھلیٹکس سلور ٹور اور پھر ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں ورلڈ ایتھلٹکس چیمپئن شپ پر نطریں مرکوز کرلی تھیں۔

پیرس اولمپیکس کے ہیرو 28 سالہ ارشد ندیم نے رواں سال جون میں پنڈلی کی سرجری کروائی تھی، جس کے بعد انہوں نے چند ہفتے لندن میں بحالی کے عمل (ری ہیب) میں گزارے اور پھر ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے لاہور واپس آئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔