اسلام آباد (آئی پی ایس) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں تین ماہ بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواستیں 25 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
ان درخواستوں پر آخری سماعت 26 جون کو ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 17 جنوری کو بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزائیں سنائی تھیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔