Monday, October 6, 2025
ہومپاکستانکراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا

کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا

کراچی(آئی پی ایس) کورنگی میں شادی والے دن لاپتا ہوکر گھر پہنچنےو الے نوجوان کا بیان سامنے آگیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، اس کے گھر والے اس کی شادی اپنی مرضی سے کرانا چاہتے تھے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہوگیا، اس کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود گھر سے بھاگا اور پھر سڑکوں پر رہا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان اور اس کے گھر والوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دلہا شادی والے دن تیار ہونے کے لیے سیلون گیا لیکن کچھ گھنٹے بعد سیلون سے فون آیا کہ دلہا یہاں نہیں پہنچا، 11 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن تھانے میں اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں نوجوان کے اغوا کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔