بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے نیوز آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں بتایا گیا کہ چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران مرکزی کاروباری اداروں کی مجموعی کارکردگی میں مسلسل بہتری ہوئی ہے ، ان اداروں کے کل اثاثوں کی مالیت 90 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کئی سال کی کوششوں کے بعد، چین کے مرکزی کاروباری اداروں کی اختراعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے،
تحقیق و ترقی کے فنڈزمسلسل تین سال سے ایک ٹریلین یوآن سے زیادہ رہے ہیں اور سرمایہ کاری کی شرح نمو 6۔2 فیصد سے بڑھ کر 2.8 فیصدہو گئی ہے۔چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے بعد سے، مرکزی کاروباری اداروں نے مجموعی طور پر 10 ٹریلین یوآن سے زائد ٹیکس کی ادائیگی کی ہے، اور 2۔1 ٹریلین یوان کی سرکاری مالیت کے شیئرز سوشل سیکیورٹی فنڈز میں منتقل کیے ہیں ۔