دبئی (سب نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نہ نکالنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی متحدہ عرب امارات کے خلاف دبئی میں شیڈول میچ سے قبل آج پریس کانفرنس شیڈول تھی، جسے حالیہ تنازعے کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ سے متعلق حکومت سے بھی مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ ہونے کے بعد پی سی بی ایونٹ کھیلنے یا پھر اپنی دستبرداری کا اعلان کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کا تیسرا میچ 17 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ کہ پاک بھارت میچ میں کپتان سلمان علی آغا کو مصافحے سے روکنے پر پی سی بی نے اینڈی پائیکرافٹ کوہٹانیکامطالبہ کیا تھا اور مطالبہ نہ ماننے پرایشیا کپ سے دستبرداری کی دھمکی دی تھی۔میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی نہیں کیا تھا۔ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق ٹاس کے وقت بھی میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔بعد ازاں، پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے بھی بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں احتجاجا شرکت نہیں کی۔
پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔