بیجنگ:16ستمبر کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے اٹھارہویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر مملکت، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہو گا ۔مضمون کا عنوان ہے “ایک یونیفائڈ نیشنل مارکیٹ کی تعمیر کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے” ۔اس مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ کی حیثیت سے، ہمیں ملک بھر میں ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت مزید مضبوط ہو۔
مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونیفائڈ مارکیٹ کی تعمیر کے لیے، مارکیٹ کے بنیادی انتظامات ، بنیادی ڈھانچے ،سرکاری اقدامات کے معیار ، مارکیٹ کی نگرانی اور قانون نافذ کرنے کے عمل ،اورعناصر اور وسائل کی مارکیٹ کو یکساں کرنا ہوگا۔ساتھ ہی کھلے پن کو بھی بڑھانا ہوگا۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اہم اورمشکل معاملات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، کاروباری اداروں کے درمیان کم سے کم قیمتوں کے بے ترتیب مقابلوں، حکومتی خریداری کی بولی میں بے ضابطگی، سرمایہ کاری راغب کرنے میں بلدیاتی علاقوں کی بے قاعدگیوں سمیت غیرمنظم صورتحال پر توجہ دینی ہوگی ، اندرونی و بیرونی تجارت کی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، قوانین و ضوابط کی کمزوریوں کو پورا کرنا ہوگا، اور حکومتی کارکردگی سے متعلق نظریے میں غلط فہمیوں کو درست کرنا ہوگا۔