میانوالی (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پیسے عوام پر خرچ کروں گی، نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گی۔
میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ وزرا کو کہا ہے جب تک متاثرین کو ریلیف نہیں ملتا فیلڈ سے واپس نہیں آنا، پہلی بار سن رہے ہیں کہ تنقید کی جارہی ہے وزیر اعلی کام کیوں کررہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کشتی میں بیٹھی تو تنقید کی گئی کہ وزیر اعلی کشتی میں کیوں بیٹھ گئیں، انہیں کام کرنے کے علاوہ سب کچھ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں سب سے زیادہ خراب صورت حال گجرات میں ہے، وہاں 26 ارب روپے سے نیا سیوریج سسٹم ڈال رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ تنقید اور دعوے کرنا آسان ہوتا ہے، کام کرنے کے لیے بستروں سے نکل کر تیار ہوکر میدان میں آنا ہوتا ہے، وزیر اعلی باہر نکلے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے، باقی صوبوں میں سی ایم کام کرتا ہے نہ سسٹم کام کرتا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ 2022 میں سیلاب آتا تو اس وقت کے وزیراعظم نے فضائی دورہ کیا، وزیراعظم نے عینک ٹھیک کی اور کہا او ہو بہت نقصان ہوا ہے، تنقید کرنا آسان لیکن محنت کرنا مشکل ہے کام کرنا پڑتا ہے۔
نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔