Monday, October 6, 2025
ہومپاکستانایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں پلاٹ کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی ملزم نے سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے جعلی پاور آف اٹارنی جمع کروا کر ڈی 13فور میں 5پلاٹس کی ملکیت تبدیل کرائی ، ملزم کی جانب سے جعلی پاور آف اٹارنی اور دستاویزات کو سی ڈی اے افسران کی جانب سے چھپا کر ملکیت کا پراسس جاری رکھا گیا جو مجرمانہ عمل میں آتا ہے ،جس پر ملزم سمیت سی ڈی اے کے تین افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔