کراچی(سب نیوز)اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بزنس مین ایس ایم تنویر نے کہا امید تھی شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لائی جائیگی، مہنگائی میں کمی کے باوجود سود کی 11 فیصد شرح بلاجواز ہے، اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ جون اور جولائی کے لیے بھی اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نئی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔