Wednesday, October 22, 2025
ہومپاکستانصدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر سے چین کا 10روزہ دورہ کرینگے

صدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر سے چین کا 10روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت صدر آصف علی زرداری 12 ستمبر سے چین کا دورہ کریں گے، 10 روزہ دورے کے دوران آصف علی زرداری کی اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ صدر زرداری چی نگدو، شنگھائی اور شین جیانگ کا دورہ کریں گے، صدر مملکت اپنے دورے کے دوران اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔آصف علی زرداری کے دورہِ چین کے دوران اقتصادی و تجارتی تعاون، سی پیک اور مستقبل کے منصوبے زیر بحث آئیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون اور کثیرالجہتی فورمز میں تعلقات کو تقویت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ممکنہ طور پر صدر آصف علی زرداری کے وفد کا حصہ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔