Wednesday, October 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے کا سواں گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر

سی ڈی اے کا سواں گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر


اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے مس سیولین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس کے مطابق سواں گارڈن ہاؤسنگ اسکیم زون-5 اسلام آباد کی منظوری 10 جولائی 1994 کو دی گئی تھی جس کا رقبہ 2,985 کنال پر مشتمل ہے۔ اسکیم میں قبروں، سڑکوں، پارکس اور عوامی سہولیات کے لیے مخصوص زمین 4 اپریل 1995 کو ٹرانسفر ڈید کے تحت سی ڈی اے کے نام منتقل کی گئی تھی۔
تاہم سی ڈی اے نے نشاندہی کی ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے منظور شدہ نقشہ (Layout Plan) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تبدیلیاں کی ہیں۔ عوامی سہولیات کے لیے مختص پلاٹس کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا اور قبرستان، پارکس اور بلڈنگز کے پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلیاں بغیر سی ڈی اے کی اجازت کے کی گئیں۔
سی ڈی اے کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کو مقررہ مدت کے اندر ترقیاتی کام مکمل کرنا تھے لیکن 2009 تک بھی شرائط پوری نہ کی جا سکیں، جس کے باعث 2017 میں اس کا این او سی منسوخ کر دیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ یہ معاملہ 12 مئی 2025 کو سی ڈی اے کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی زیر غور آیا۔

WhatsApp Image 2025 09 11 at 4.04.25 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔