Thursday, September 11, 2025
ہومپاکستانسپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا، نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت عدالتی فیسز معطل کی جاتی ہیں، عدالتی فیسز سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی واجب الادا ہوں گی، 1980 کے رولز کے تحت ہی عدالتی فیسیں اور سیکورٹیز کے نرخ بحال کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سیکورٹیز میں اضافے کے رولز کو معطل کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔