بیجنگ : چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔رواں سال اس میلے کا موضوع “ذہین ٹیکنالوجیز کو اپنائیں، خدماتی تجارت کو بااختیار بنائیں” ہے ۔
بدھ کے روز اپنے پیغام میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ عالمی ترقی کے حوالے سے چیلنجز اور مواقع ایک ساتھ موجود ہیں ۔ چین ثابت قدمی سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دے گا، بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے اقتصادی اور تجارتی قواعد کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگی پیدا کرے گا اور آزاد تجارتی پائلٹ زونز اور قومی سروس ٹریڈ انوویشن ڈویلپمنٹ ڈیمانسٹریشن زونز جیسے پلیٹ فارمز پر تیزی سے پائلٹ پروجیکٹس شروع کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اپنی خدمات کی منڈی کے کھلے پن کو منظم طریقے سے فروغ دے گا، اور سروس ٹریڈ میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا۔ چین کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مسلسل نئی قوت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔