Wednesday, September 10, 2025
ہومپاکستانقطری سرزمین پر اسرائیلی حملے پر تحریک انصاف کا ردِ عمل بھی آگیا

قطری سرزمین پر اسرائیلی حملے پر تحریک انصاف کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد(سب نیوز)قطری سرزمین پر اسرائیلی حملے پر تحریک انصاف کا ردِ عمل بھی آگیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے اسرائیل کی جانب سے قطری سرزمین پر حملے کی شدید مذمت کی، اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ اسرائیل دہشتگردی پھیلانے والا مافیا ہے، علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، حماس کی قیادت پر حملہ قطری خودمختاری پر حملہ ہے۔
تحریک انصاف نے مسلم ممالک سے متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام پر مظالم اور نسل کشی کے اسرائیلی جرائم بند کیے جائیں، فلسطینی قیادت پر اسرائیلی حملے کو بزدلانہ کارروائی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔