Wednesday, September 10, 2025
ہومکھیلٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کب کھیلا جائے گا؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کب کھیلا جائے گا؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں


لاہور:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس میں بھارت اور سری لنکا میزبان ہوں گے۔
کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو میگا ایونٹ کی تاریخیں سامنے لے آیا، جس کے مطابق آئندہ برس ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونے کا امکان ہے جب کہ 2026 میں ہونے والا ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔
میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، میچز بھارت میں میچز کم از کم 5 اور سری لنکا میں 2 وینیوز پر ہوں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق فائنل احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا تاہم اس کا انحصار پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر ہوگا تاہم پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی جب کہ آئی سی سی شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 ٹیموں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، ساؤتھ افریقہ ،پاکستان،انگلینڈ ،یو ایس اے، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، آئر لینڈ، کینیڈا ، نیدرلینڈز اور اٹلی کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
دو ٹیمیں افریقا اور 3 ایشیا اینڈ ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر سے شرکت کریں گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، 4 گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔ سپر ایٹ مرحلے کے 2 گروپس کی ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔