Wednesday, September 10, 2025
ہومشوبزمنیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر آواز بلند کردی

منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر آواز بلند کردی


نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

منیشا نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس کیساتھ خون سے بھرے ایک جوتے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے نیپالی زبان میں لکھا کہ ’آج نیپال کیلئے ایک سیاہ دن ہے جب گولیوں کے زریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی اور بدعنوانی کیخلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا‘۔

اداکارہ کی جانب سے یہ پیغام جنریشن زی کے مظاہرین پر ہونے والے پرتشدد کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومت کی متنازع پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیپال میں جنریشن زی کی جانب سے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے ہوئے جن کے نتیجے میں 21 اموات ہوچکی ہیں اور 250 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔