Wednesday, September 10, 2025
ہومدنیاچینی صدر کی چین کے اساتذہ و تعلیمی کارکنوں کو ٹیچرز ڈے کی مبارکباد

چینی صدر کی چین کے اساتذہ و تعلیمی کارکنوں کو ٹیچرز ڈے کی مبارکباد


بیجنگ : 41ویں ٹیچرز ڈے کی آمد کے موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ملک بھر کے دیہات میں پڑھانے والے اساتذہ کے نمائندوں کو ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے ملک بھر کے اساتذہ و تعلیمی کارکنوں کو ٹیچرز ڈے کی مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔شی جن پھنگ نے کہا ” دیہی استاد کے پروگرام” کے نفاذ کے گزشتہ 20 سال میں، بڑی تعداد میں اساتذہ نے دیہی تعلیم کے شعبے میں فعال طور پر حصہ لیا اور بڑی محنت کی جس سے اساتذہ کے جذبات اور ذمہ داری کو ظاہر کیا گیا ہے ۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ایک بڑا منصوبہ ہے ،اور اساتذہ اس کی بنیاد ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام اساتذہ تعلیم کے بنیادی مقاصد پر قائم رہیں گے،تعلیم و تدریس میں صلاحیتوں کو بڑھائیں گے اور بچوں کی صحت مند نشوونما کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے دیہی احیا ءاور تعلیمی لحاظ سے ایک طاقتور ملک کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ ” دیہی استاد کا پروگرام” مرکزی حکومت کی طرف سے مختص فنڈز کے ذریعے قائم کیا گیا ہے، جو خاص طور پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل افراد کو وسطی اور مغربی علاقوں کے دیہی اسکولوں میں تدریس کے لیے بلایا جاتا ہے ۔


روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔