Thursday, September 11, 2025
ہومدنیاچین برکس ممالک کے ساتھ مل کر " وسیع تر برکس تعاون" کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ

چین برکس ممالک کے ساتھ مل کر ” وسیع تر برکس تعاون” کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں برکس آن لائن سمٹ میں چینی صدر کی شرکت اور ان کے اہم خطاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ برکس تعاون کا نظام ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے لئے اتحاد اور تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ برکس ممالک کے رہنماؤں نے آن لائن سمٹ میں موجودہ بین الاقوامی معاشی اور تجارتی ماحول ، کثیرالجہتی نظام کو برقرار رکھنے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کر کے وسیع تر اتفاق رائے پیدا کیا ہے ،

جو برکس کے شراکت داری کو وسعت دینے اور گلوبل ساوتھ کے مفادات کو بڑھانے کے لیے اہمیت رکھتا ہے، اور ” وسیع تر برکس تعاون” کے اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔شی جن پھنگ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ برکس ممالک کو باہمی مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ فائدے کی بنیاد پر بین الاقوامی تعلقات کو مل کر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ، تاکہ عالمی حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اصلاحات کے ذریعے انسانی معاشرے کے مشترکہ چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔