Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ تریناسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ

اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ، یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے اسرائیل کی عدم سنجیدگی ہے، اسرائیل کا یہ حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے، اسرائیل کو اس کے اقدامات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے،پاکستان کی جانب سے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیاہے ۔
علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو اس غیرقانونی اورخطرناک اقدام پر جوابدہ بنائے، پاکستان برادر ملک قطر کے عوام اور قیادت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، پاکستان قطر کی قومی خودمختاری و سلامتی کے دفاع میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔