سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام پاکستان کے لیے ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر ہائبرڈ نظام کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام پاکستان کے لیے ہے، ہائبرڈ نظام کی وجہ سے سول اور ملٹری تعاون کو بھی فروغ مل رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملا، تاہم کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایس سی او میں ہماری کامیابیاں سامنے آئیں، بھارت ہمارا دشمن ہے وہ کبھی ہمارے لیے اچھا نہیں چاہے گا۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کالا باغ ڈیم کوئی ٹیکنیکل ایشو نہیں اور اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا، تاہم 50سال سے اس کو سیاست کی نذر کیا ہوا ہے۔ اگر وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور اس ڈیم کی حمایت کرتے ہیں تو یہ اچھی ابتدا ہے۔
انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کی مستقبل میں روک تھام کے حوالے سے کہا کہ اگر آبی گزرگاہوں اور بندوں پر تعمیرات بند ہوں تو 50 فیصد مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت بھرپور امداد کرے گی۔
ہائبرڈ نظام پاکستان کیلئے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔