اسلام آباد(سب نیوز) ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1روپے 79پیسے فی یونٹ سستی کی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ بجلی سستی کرنے کا اطلاق کے الیکڑک اور ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنے سے صارفین کو تقریبا ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1روپے 79پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔