Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ تریناسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی رہنما شہید نہیں ہوا، حماس کی تردید

اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی رہنما شہید نہیں ہوا، حماس کی تردید

دوحہ(سب نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملے میں سینئر رہنماوں کی شہادت کی تردید کردی۔حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ی دارالحکومت دوحہ میں اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے قطر پر فضائی حملہ کر کے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو شہید کر نے کا دعوی کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماوں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
حماس ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماوں کا اجلاس جاری تھا، جس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران اجلاس میں حماس کے 5 سینئر رہنما خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق موجود تھے، اجلاس کی صدارت سینئر رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ کر رہے تھے۔اب حماس کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دوحہ میں اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔