Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ تریننومئی کے ایک اور کیس میں یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10سال قید کی سزا،شاہ محمود قریشی بری

نومئی کے ایک اور کیس میں یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10سال قید کی سزا،شاہ محمود قریشی بری

لاہور (سب نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
منگل کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاوس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے سے متعلق 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنادیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اہم رہنماوں کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔اس کے علاوہ عدالت نے میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10 سال قید جبکہ خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔
فیصلے کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے میاں محمود الرشید سمیت 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، جن میں سے 18 کو قید کی سزائیں سنائیں جبکہ روبینہ جمیل سمیت 21 افراد کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلا وگھیراو شیر پا وپل کیس میں شاہ محمود قریشی کو بری جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔