Wednesday, September 10, 2025
ہومپاکستانسیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

سکھر(سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت اور کسان پہلے ہی مشکل کا شکار تھے اور اب سیلاب سے ان کا مزید نقصان ہوا ہے، جو تباہی پاکستان کے زرعی شعبے کو پہنچی ہے اس کی تلافی کرنی ہوگی، ملک بھر میں زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے، کسان کی مدد کی جائے کیوں کہ نقصان کے سب وہ مزید مشکل میں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وفاق سے درخواست ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے ہم تمام صوبوں کے لیے یہ درخواست کررہے ہیں اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کرچکا ہوں کہ اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے، حکومت پنجاب میں سیلاب کا سامنا کرنے کی طاقت موجود ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے، سیاسی اتفاق نہ پانے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔