Wednesday, September 10, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد کے صحافی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 11کروڑ ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا، 7روز میں معافی کا مطالبہ،معاملہ کیا ہے ؟ تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد کے صحافی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 11کروڑ ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا، 7روز میں معافی کا مطالبہ،معاملہ کیا ہے ؟ تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)صحافی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو الزامات لگانے پر 11 کروڑ روپے سے زائد ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی عبداللہ مہمند نے وزیراعلی سے فیصل امین ، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کے درمیان تنازع اور صوبے کو فیصل امین کی جانب سے چلانے سے متعلق سوال کیا تھا۔اس سوال کے جواب میں وزیراعلی نے صحافی سے نام پوچھا اور ٹھیکے و رقم لینے کا الزام عائد کیا جس پر صحافی نے احتجاج کیا تھا۔
اب عبداللہ مہمند نے اپنے وکیل غلام قاسم بھٹی کی وساطت سے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا جس میں 7 روز کے اندر معافی مانگنے بصورت دیگر 11کروڑ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی چارہ جوئی کا ذکر کیا گیا ہے۔نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اندر معافی مانگی جائے ورنہ قانون کاروائی کی جائے گی، جس طرح علی امین گنڈاپور نے بھری پریس کانفرنس اور میڈیا پر الزام لگایا وہ اسی طرح معافی مانگیں۔متن میں کہا گیا ہے کہ الزام کے وقت جتنا میڈیا موجود تھا اتنے ہی افراد اور میڈیا کی موجودگی میں معافی مانگی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔