Wednesday, September 10, 2025
ہومتازہ ترینچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، نئے سیکٹر میں ڈویلپمنٹ پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، نئے سیکٹر میں ڈویلپمنٹ پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد(سب نیوز )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی سی اسلام آباد، ڈی جی ورکس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے نئے سیکٹر میں ڈویلپمنٹ پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر سی 14 کے روڈ انفراسٹرکچر کا بیس ورک رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹرسی 14 میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے ضروری فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں اور بروقت ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر 14میں ہارٹیکلچر اور ماحول دوست شجرکاری کو فروع دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جائے گے اس ضمن میں گرین بیلٹس سمیت دیگر جگہوں پر دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کی جائے گی۔ اسی طرح روشنی کے انتظامات کے حوالے سے سٹریٹ لائٹس کے ٹینڈرز کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔ اجلاس میں سیکٹر C-15 کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر C-15 میں ڈرینیج اور سیوریج کا کام جاری تیزی سے ہے جسکو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر C-16 میں روڈ انفراسٹرکچر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جسکو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر C-15 اور سیکٹر C-16 میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔اجلاس میں اسلام آباد کے دیگر سیکٹروں میں جاری ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور شہریوں کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو ان سیکٹرز میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ اسلام آباد کو ایک جدید اور مثالی شہر بنایا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔