راولپنڈی: بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
بعدازاں عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔