Tuesday, September 9, 2025
ہومپاکستانپاکستان پر قرضے اور واجبات 94ہزار 197ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پاکستان پر قرضے اور واجبات 94ہزار 197ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پرقرضوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، ملک پر قرضے اور واجبات 94 ہزار 197 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون 2025تک ملک پر قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا، قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 82.1فیصد کے برابر ہوگئے، گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 740 ارب روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیااسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق جون 2025 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 94 ہزار 197 ارب روپے ہوگئے، جون2025 تک ملک پر مقامی قرضہ 54 ہزار 471 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضہ اور واجبات 34 ہزار 906 ارب روپے رہے جبکہ اسی دوران غیر ملکی واجبات 4 ہزار 459 ارب روپے کی سطح پر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 82 اعشاریہ ایک فیصد ہوگئے۔مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق جون 2024 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کاحجم 85 ہزار 457 ارب روپے تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔