اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بطور پیٹرن پی سی بی، سابق بیوروکریٹ منصور قادر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمشنر تعینات کر دیا ہے۔منصور قادر نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے اگاہ کیا۔محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ منصور قادر اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔
وزیراعظم نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔