اسلام آباد (سب نیوز)صدر آصف علی زرداری نے یو اے ای کی بحریہ کے کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری)عطا کیا، اعزاز دینے کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ صدر آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے کمانڈر حمید محمد عبداللہ الرمیثی سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا یہ اعزاز کمانڈر الرمیثی کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ صدر نے یو اے ای بحریہ کی امن ڈائیلاگ 25 اور مشق امن 25 میں شمولیت کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ مستقبل میں بھی یو اے ای نیوی کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کو تیار ہے۔
یو اے ای کے کمانڈر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی سے گریجویشن کیا۔اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئربخاری بھی موجود تھے۔
صدر آصف زرداری نے کمانڈر اماراتی بحریہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری)سے نواز دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔